ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں نے ڈھول کی پول کھولی، کانگریس نے چٹکی لی،کہا،امت شاہ کوبنیادی سوالات پرتلملانانہیں چاہیے

کسانوں نے ڈھول کی پول کھولی، کانگریس نے چٹکی لی،کہا،امت شاہ کوبنیادی سوالات پرتلملانانہیں چاہیے

Tue, 27 Feb 2018 00:34:41    S.O. News Service

نئی دہلی26فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے آج کہاہے کہ کرناٹک میں ایک پروگرام کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ سے مودی حکومت کی کسان پالیسیوں سے متعلق جو سوال کیے گئے وہ اس کی اصلیت کی عکاسی کرتے ہیں اوربی جے پی کو اس سے تلملانا نہیں چاہیے۔کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کرکے کہاہے کرناٹک کے کسانوں نے کھولی ڈھول کی پول -مودی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔گھبرائے اور تلملائے امت شاہ نے دبائی آواز، بولے نہیں چلے گی ایسی بحث۔


Share: